پی او اے کا کھیلوں کی تنظیموں کو گائیڈ لائنز جاری کرنیکافیصلہ

پی او اے کا کھیلوں کی تنظیموں کو گائیڈ لائنز جاری کرنیکافیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے)نے کھیلوں کی تنظیموں کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری پی او اے خالد محمود کا کہنا ہے کہ تنظیموں کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تنظیموں سے کہا ہے کہ اس حوالے سے پہلی تر جیح کھلاڑی کی صحت ہو گی۔ ہر کھیل کے لیے الگ الگ پروٹوکولز کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے لیے الگ الگ ایس او پیز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ تنظیموں کو انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کا بھی کوویڈ 19 کے حوالے سے ہدایت نامہ بھجوایا گیا ہے۔خالد محمود نے کہا کہ تنظیموں سے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جاتی ہیں تو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد لازمی ہو گا۔

 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پی او اے خود کارروائی بھی کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -