کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف، عمران بٹ

کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف، عمران بٹ

  

 لاہور(افضل افتخار)ہاکی کے معروف کھلاڑی عمران بٹ نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے کھیل شدید متاثر ہورہے ہیں ایسے حالات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ویڈیو کے ذریعہ فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ نہایت درست تھا اور اس کا مستقبل میں بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور پاکستان کی ہاکی ٹیم جلد کم بیک کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت نے کرونا سے بچنے کے لئے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں میں اس کاخیر مقدم کرتا ہوں بس ہم سب کو مل کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اسی میں ہماری بچت بھی ہے اور یہ ہی طریقہ ہے اس وباء سے بچنے کے لئے جو بہت ضروری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -