پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اتھلیٹکس ڈے منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اتھلیٹکس ڈے منایا گیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ اتھلیٹکس ڈے منایا گیا۔اتھلیٹکس ڈے کا مقصد دنیا کے اتھلیٹس میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، 1996 سے ہر سال سات مئی کو انٹر نیشنل امیچور اتھلٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ ڈے منایا جاتا ہے۔کوروناوائرس لاک ڈاون کے باعث پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے کسی ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا۔صدر پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کے مطابق پاکستانی اتھلیٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنا خوشی کی بات ہے۔ انٹرنیشنل اتھلیٹکس فیڈریشن نے بھی آج کسی ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا۔ کسی ایونٹ سے اہم اتھیلٹس کی حفاظت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -