20علاقوں میں 38بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

20علاقوں میں 38بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

لاہور(خبرنگار) ایس ای ناردرن سرکل لیسکو عامر یاسین کی نگرانی میں آپریشن کے دوران 20 علاقوں میں 38 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 65 ہزار 836 یونٹس جارج کر لئے گئے ہیں اور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے 19 افراد کے خلاف بجلی چوری میں ملوث ہونے پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔لیسکو ناردرن سرکل کے ایس ای عامر یاسین نے صحافیوں کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو کے دیگر سرکلز کی طرح ناردرن سرکل میں بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لئے انسداد بجلی چور سپیشل سکواڈ قائم کیا گیا ہے اور اس سپیشل سکواڈ نے گزشتہ روز ناردرن سرکل کی گلشن راوی ڈویژن، بادامی باغ ڈویژن، راوی روڈ ڈویژن، شاہدرہ ڈویژن میں کومنگ آپریشن کیا گیا۔

ہے جس میں گلشن راوی، رستم پارک، ڈھولنوال، فیصل پارک، بند روڈ، جیا موسیٰ، راوی روڈ، بادامی باغ، برج اٹاری، شیرانوالہ گیٹ، بھاٹی گیٹ سمیت 20 مقامات پر بجلی چوری کے خلاف چھاپے مارے گئے ہیں جس میں 1063 صنعتی، کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشن کی چیکنگ کی گئی ہے جس میں 38 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں جس میں 18 صارفین ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ اسی طرح میٹر ریورس کرنے اور دیگر طریقوں سے 20 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کے مطابق بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چوروں میں 19 افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اوران کے خلاف شیرا کوٹ، تھانہ نواں کوٹ، تھانہ راوی روڈ، تھانہ شاہدرہ سمیت مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات رجسٹرڈ کروا دئیے گئے ہیں، جبکہ 65 ہزار 836 یونٹس بجلی چوروں کو چارج کئے گئے ہیں جس کے تحت بجلی چوروں سے لاکھوں روپے جرمانے کے بل وصول کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -