لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیو ایچ او کے اصولو ں کی خلاف ورزی ہے،حنا پرویز

لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیو ایچ او کے اصولو ں کی خلاف ورزی ہے،حنا پرویز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پنجاب حکومت لاک ڈاؤن پر نرمی کرکے عالمی ادارہ صحت کے فیصلوں کے برعکس اقدام کررہی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا کے کیسزز سامنے آرہے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا بھر میں کرونا کے باعث لاک ڈاؤن مسلسل چل رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت تمام عالمی قوانین کے برعکس فیصلے کررہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا پارکس کھولنے کا فیصلہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے مزید کہا ڈیڑھ مہینے پہلے جب لاک ڈاؤن لگایا گیا تب ٹیسٹ کرنے کی اہلیت بہت کم تھی، اب جب ٹیسٹ زیادہ ہونے لگے ہیں تو انہوں نے لاک ڈاؤن نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اگر خدانخواستہ اموات بڑھیں تو کیا عمران خان ذمہ داری لیں گے؟ ٹائیگر فورس نے تو ہماری مدد کرنا تھی لیکن عمران خان تو سیالکوٹ میں ن لیگ کے کارکنوں کو ٹائیگر فورس کا نام دے دیارہے جو وہاں مساجد میں سپرے کر رہے تھے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ عمران کی ٹائیگر فورس کہاں ہے؟ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -