ایل ڈی اے ون ونڈ و سیل کو14روز بعد کھول دیا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت پر تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایل ڈی اے کاون ونڈو سیل46دن بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑکے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔
اور وہاں شہریوں کو مہیا کی جانے والی خدمات کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر ون ونڈوسیل کی وقفے وقفے سے باقاعدگی سے صفائی کی جائے، تمام کاؤنٹرز پر سینی ٹائزرمہیا کیاجائے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے انہیں بتایا کہ ون ونڈو سیل دن10بجے سے دوپہر دوبجے تک کام کررہا ہے۔