محکمہ ہاؤسنگ میں اسسٹنٹ انجینئرز،ایس ڈی او کو میر ٹ پر بھرتی کیا گیا

محکمہ ہاؤسنگ میں اسسٹنٹ انجینئرز،ایس ڈی او کو میر ٹ پر بھرتی کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر من و عن عمل کرنے اور گورننس کی اعلی مثال قائم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ محکمے میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کئے گئے چالیس نئے اسسٹنٹ انجینئرز/ ایس ڈی اوز (BS-17) کی تعیناتیوں کے حوالے سے انہی اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ احکامات ایسی نشستوں کے لئے جاری کیے گئے ہیں جہاں BS-17 کے ایس ڈی اوز تعینات نہیں تھے۔ تاہم محکمہ میں گڈ گورننس فریم ورک مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے منصفانہ انداز میں شفافیت کے تحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پی پی ایس سی کے انٹرویو کے بعد، اوپن میرٹ پر 30 امیدواروں، خواتین کوٹہ میں 6 امیدواروں، خصوصی افراد کوٹہ میں 4 امیدواروں اور اقلیتی کوٹے میں 2 امیدواروں کی لسٹ محکمے کو موصول ہوئی۔ان میں سے 40 ایس ڈی اوز نے اپنی پہلی پوسٹنگ کے لئے محکمے میں رپورٹ کیا، پہلی بار، ان نئے بھرتی ہونے والے افسران کو سہولت دی گئی کہ وہ میرٹ لسٹ کے مطابق اپنے پوسٹنگ اسٹیشن منتخب کر سکیں۔ سکریٹری ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈی ندیم محبوب نے ایس ڈی اوز سے تعارفی سیشن میں خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ 88 خالی آسامیوں میں سے 40 نئے بھرتی ایس ڈی اوز کوان کی ترجیحی اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے جس میں حکومت کی ٹرانسفر پالیسی کے مطابق یہ تعیناتیاں افسران کے ڈومیسائل اسٹیشنز کے علاوہ کی گئیہیں۔