کورونا کے خلافجنگ میں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ ہیں،انصر مجید خان

کورونا کے خلافجنگ میں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ ہیں،انصر مجید خان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان سے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پنجاب حکومت کے اقدامات سمیت تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر انصرمجید خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے بہترین علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ بے روزگار ہونے والے مزدوروں کیلئے بھی بہترین ریلیف پیکیج کااعلان کیاگیاہے۔

انصرمجید خان نے کہاکہ محکمہ محنت و انسانی وسائل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مشکل کی گھڑی میں اپوزیشن کی بے جا تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت پنجاب کی کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -