فلاحی اداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے،اعجاز چودھری

فلاحی اداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جوہر ٹاؤن میں اللہ والے ٹرسٹ کا دورہ کیا اور ٹرسٹ کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا،انتظامیہ نے اعجازاحمدچوہدری کو اللہ والے ٹرسٹ کی طرف سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم اور پیکنگ کے حوالے بریف کیا، ر،ٹرسٹ کی انتظامیہ سے اعجاز احمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے مسائل کو حل کروایا جائے گا۔

، ٹرسٹ انتظامیہ کی کاوشوں کوبے حد سراہا، مخیر حضرات آگے بڑھ کر مستحق افراد کی بھرپور مدد کریں، پی ٹی آئی کی حکومت نے بہتر حکمت عملی سے کرونا وائرس سے نمٹ رہی ہے،82 فیصد عوام نے حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،غریب عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکیج حکومت نے دیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ریاست کے تمام وسائل کارخ مستحق افراد کی طرف موڑ دیا ہے، معاشرے کے کمزور افراد کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -