چورو ں کو تحفظ دینا حکمرانوں کا بنیادی ایجنڈا ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا بنیادی ایجنڈا گندم چور اور چینی چوروں کو تحفظ دینا ہے۔پنجاب کا خزانہ خالی اور حکمرانوں کی جیبیں بھر رہی ہیں۔چینی چوروں نے مہنگی چینی بیچ کر اربوں روپے کی دیہاڑی لگائی ہے۔جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو چینی چوری کا حساب دینا ہو گا۔
بزدار سرکار ایک طرف ترقیاتی بجٹ میں کٹوتیاں کررہی ہے اور دوسری طرف من پسند لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔دو سالوں میں پنجاب حکومت ایک بھی گلی تعمیر نہیں کر سکی۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا چوہان صاحب ڈبلیو ایچ او نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کی۔آپ کے لیڈر ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ساختہ فیصلے کررہے ہیں۔