زائد قیمتیں وصول کرنیوالے 30دکاندار گرفتار، دولاکھ روپے جرمانہ

زائد قیمتیں وصول کرنیوالے 30دکاندار گرفتار، دولاکھ روپے جرمانہ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 565 انسپکشنز کیں، 93 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی،01 لاکھ 94 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ28 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیااور 30 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اورمنڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کی۔4 ہزار چینی کے بیگز تحویل میں لے لئے،چینی کے بیگز دکانوں میں ذخیرہ کئے گئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ لاہور کا گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے بھینی روڈ کے علاقے میں واقع فواد رائس ملز پر چھاپہ مارا۔ 2000 ذخیرہ شدہ گندم کے بیگز بر آمد کر کے تحویل میں لے لیے۔

اوربرآمد کئے گئے گندم کے بیگز کو سرکاری خریداری مرکز رکھ چھبیل سنٹر میں بھجوا دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -