کاروبار کھولنے کی اجازت دینے پر حکومت کے شکر گزار ہیں

کاروبار کھولنے کی اجازت دینے پر حکومت کے شکر گزار ہیں

  

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے صدر شاہد نذیرکے صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے مشکور ہیں جنہوں نے تاجروں کے دیرینہ مسئلے کا حل نکالتے ہوئے تاجروں کو 9مئی سے کاروبار کھولنے کی اجازت دی۔

انہو ں نے کہا کہ ہم حکومتی ایس او پیز کے مطابق اپنے کاروبار کھولیں گے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے کاروبار بند ہیں زرا سی غفلت کے باعث ہم زیادہ نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اسی لیے ہم تاجروں نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اپنا تے ہوئے عوام کے تعاون کے ساتھ کاروبار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر سمیت پاکستان کی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث پاکستانی تاجر بہت پریشان ہیں۔تاجر برادری دو ماہ کے عرصہ کے بعد اپنے کاروبار کا آغاز کرنے جا رہی ہے اس لئے ہم حکومت پاکستان سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر چھوٹے تاجروں کو ریلیف دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ تاجر برادری کل بھی حکومت کے ساتھ تھی آج بھی ہے لہذٰا ہماری عوام سے گذارش ہے کہ مقررہ وقت پر مارکیٹ آئیں اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خریداری کو ترجیح دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -