غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کرنے کے خلافنوٹسسمبلی میں جمع

غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کرنے کے خلافنوٹسسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع،توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

، سیالکورٹ کی تحصیل پسرور میں ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا ہے؟۔اس افسوسناک واقعہ میں غنی ٹائیگر کے بھائی بھی زخمی ہوئے؟ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کردیا گیا ہے۔ نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے مطابق ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسے اور میری آنکھوں کیسامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیاغنی ٹائیگر کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ہے۔کیا پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے؟کیا پولیس نے کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔اس حوالے سے مقدمے میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -