لاک ڈاؤن کی خلاف ورز ی، میٹرو کیش اینڈ کیری پر دکانیں سیل

لاک ڈاؤن کی خلاف ورز ی، میٹرو کیش اینڈ کیری پر دکانیں سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے میٹرو کیش اینڈ کیری سٹور ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔ میٹرو کیش اینڈ کیری سٹور پرالیکٹرانک، گارمنٹس اور موبائل شاپس کھلی تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائی کرتے ہوئے 01 لاکھ روپے کا جرمانہ عائدکر دیا۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی احترام رمضان آرڈیننس اور سیکشن144 کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی قصوری روڈ پر کی،بندو سویٹس کو کھلا ہونے پر سیل کر دیا گیاجبکہ ڈنڈی ڈیزائن کو سیکشن 144کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -