اختیارات کے ناجائز استعمال پر یونین کونسل87کا سیکرٹری گرفتار

اختیارات کے ناجائز استعمال پر یونین کونسل87کا سیکرٹری گرفتار

  

لاہور (اپنے نمائندے سے(اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریکارڈ میں ردو بدل کا الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے یونین کونسل 87 کے سیکرٹری کو ہتھکڑیاں لگا دیں،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل اور سی او ہیڈ کواٹر شاہد شریف نے انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ اینٹی کرپشن کی ریڈنگ پارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل اور سی او شاہد شریف کی نگرانی میں عابد صدیقی، صابر رحمان کے ہمراہ کاروائی عمل میں لائی ملزم فصیل بٹ کو مقدمہ نمبر 73/2018 میں گرفتار کرتے تھانہ پرانی انار کلی حوالات میں بند کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -