تاجر برادری کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عملدرآمد کرے،ذکر اللہ مجاہد

تاجر برادری کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عملدرآمد کرے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کا ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔تاجر برداری کو کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی تدابیر کو اپناہوگا۔مخصوص اوقات کار میں کاروبار کی اجازت سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر میں محدود وسائل میں بڑے پیمانے پر مستحق افراد میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں بھی تمام فلاحی اور رفاہی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی شوری کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہورملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، افتخار چوہدری، ارکان شوری جماعت اسلامی لاہور چوہدری شوکت، اطہر محمود، ڈاکٹر محمود، یونس ایڈوکیٹ، خبیب نذیر، حاجی ریاض الحسن، شعیب یعقوب،خالد احمد بٹ، عبدالعزیز عابد، فیض الباری، احمد سلمان بلوچ،ملک شفیق، عبدالواحد، چوہدری عبدالقیوم، انور گوندل،عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، چوہدری محمود الاحد، عبدالرشید مرزا ودیگر ارکان شوری کی شرکت۔اجلاس میں کورونا مہم میں لاہور کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -