بہترین لاک ڈاؤن کو وفاق نے سبوتاژ کر دیا: بلاول بھٹو

بہترین لاک ڈاؤن کو وفاق نے سبوتاژ کر دیا: بلاول بھٹو

  

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونیوالے بہترین لاک ڈاؤن کو وفا قی حکومت نے سبوتاژ کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے طبی عملے کے افراد کیلئے پیکج کے اعلان کیساتھ ان کے اہلخانہ کو نوکریاں بھی دے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب کے روکے ہوئے فنڈز جاری اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے۔ بلاو ل بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر رکھا جانا افسوسناک ہے،لہٰذا انہیں فوری مستقل کیا جائے اور پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرنیوالے ڈاکٹروں کیخلاف اٹھائے جانیوالے انتقامی اقدامات کو واپس لیا جائے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ یہ وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کے موقع پر تمام صوبوں کی مدد کرے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -