پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3510کلو گرام علی کوالٹی کی چرس برآمد 

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 3510کلو گرام علی کوالٹی کی چرس برآمد 

  

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرزسمیت60جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی اور سمندری گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔14گاڑیوں اور 04کشتیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک پہاڑی علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور03دنوں کی انتھک کوششوں کے بعد بدو ک کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی 3,510 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 5,616-ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزید :

صفحہ اول -