جنوبی وزیرستان ریٹائر ہونے والا تحصیلدار بدستور بیک وقت دو کماو پوسٹوں پر تعینات

جنوبی وزیرستان ریٹائر ہونے والا تحصیلدار بدستور بیک وقت دو کماو پوسٹوں پر ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان ریٹائر ہونے والا تحصیلدار بدستور بیک وقت دو کماو پوسٹوں پر تعینات، نائب تحصیلدار سراروغہ سمیت پی ایم ڈسٹرکٹ کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان کے چسکے لے رہا ہے، تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ کا نائب تحصیلدار فضل گنڈہ پور جو گزشتہ ماہ فروری میں ساٹھ سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں، لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ موصوف ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی بطور نائب تحصیلدار سراروغہ ڈیوٹی دینے سمیت ان کو آضافی پوسٹ پی ایم کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان کا چارج بھی دیا گیا ہے، جس کی ملکی تاریخ میں شاید کوئی مثال ملے، لیکن جنوبی وزیرستان ضلعی انتظامیہ میں یہ ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -