پشاور،ایکسائز پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد،5 گرفتار
پشاور(سٹاف رپورٹر) ایکسائز پولیس نے انسداد منشیات کاروائیوں میں تیزی کے بعد پشاور میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران آٹھ کلو گرام چرس، ایک کلو افیون، پانچ سو گرام ہیروئن برآمد کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب نے ایکسائز پولیس کی کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر جنرل سید فیاض علی شاہ نے ایکسائز اینٹلجس کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اقدامات اْٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان کے مطابق پشاور موٹورے ٹول پلازہ کے قریب دو مختلف مقامات پر کاروائیاں کی گئیں جہاں پہلی کاروائی ایکسائز اینٹیلیجنس فائیو نے ناکہ بندی کے دوران 7 کلو گرام چرس، 1 کلو گرام افیون اور 500 گرام ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ انچارج انسپکٹر حمید اللہ اور ایڈیشنل انچارج سجاد مومند و دیگر سکواڈ نے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔ ایکسائز اینٹلجنس بیورو انچارج نوید جمال نے دوسری کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبر LEB 7162 میں منشیات براستہ موٹر وے پشاور سے پنجاب سمگلنگ کی کی کوشش کی جا رہی ہے، جسکو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کی زیر نگرانی SHO پشاور ریجن ایکسائز پولیس اسٹیشن عاقف نواز، ایڈیشنل انچارج شکیل منیر بمعہ دیگر نفری کو الرٹ کیا گیا اور مذکورہ سکواڈ نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 1000 گرام چرس، 25 گرام آئس اور ایک عدد 9mm پستول برآمدکر کے دو ملزمان کو موقع پر گرفتار جبکہ مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔