ہنگو،پیسکو سٹاف کی انتھک کوششوں کے بعد درجنوں دیہات کی بجلی بحال

ہنگو،پیسکو سٹاف کی انتھک کوششوں کے بعد درجنوں دیہات کی بجلی بحال

  

ہنگو (بیورورپورٹ) پیسکو ہنگو ڈویژن کے سٹاف کی ان تھک کوششوں کے بعد درجنوں دیہات کی جنگی بنیادوں پر منقطع بجلی بحال کر دی گئی،طوفانی بارش سے استرزئی ڈویژن کے کئی بجلی کے پول برساتی نالے میں بہہ گئے جس کے بعد درجنوں دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،ایس ڈی اوچیئرمین جاوید حسین اور وائس چیر مین ہائیڈرو یونین عثمان علی کی قیادت میں پیسکو سٹاف نے مشکل حالات میں کئی گھنٹوں کی کوششوں سے بجلی کا تباہی شدہ نظام بحال کر دیا،علاقہ عوام کا پیسکو ہنگو ڈویژن کے ملازمیں کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی مسلسل طوفان اور موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طوغیانی آ گئی اور استرزئی سب ڈویژن میں ابراہیم زئی کے مقام پر برساتی نالے کی طغیانی کئی بجلی کے تاروں کو بہا کر لے گئی اور بارش سے پوری ڈویژن میں بجلی کا نظام تباہی ہو گیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون رمضان المبارک کی وجہ سے سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود ایس ڈی اوچیئرمین جاوید حسین،وائس چیئرمین ہائیڈرو یونین عثمان علی،لائین سپر نڈنٹ امتیاز کی قیادت میں پیسکو ہنگو کے تجربی کار عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تباہی شدہ نظام بحال کر کے استرزئی ڈویژن کی کئی گھنٹوں؛بعد معطل بجلی کو بحال کر دیا۔ایکسین پیسکو ہنگو ڈویژن فدا محمد نے پیسکو عملے کی طرف سے نامساعد موسم اور دیگر مسائل کے باوجود فوری بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے پر اپنے سٹاف کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگو پیسکو ملازمین ہر مشکل میں بھی فرائض ایمانداری،جانفشانی سے انجام دینے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔اور یہ محنت کش واپڈا کی ترقی کے ساتھ ساتھ صارفین کو بلا رکاوٹ بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -