بروقت انتظامات سے پاکستان میں کوروناوائرس زیادہ نہیں پھیلا،غزن جمال

بروقت انتظامات سے پاکستان میں کوروناوائرس زیادہ نہیں پھیلا،غزن جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)بروقت انتظامات سے پاکستان میں کوروناوائرس زیادہ نہیں پھیلا ہماری کوشش ہے کہ چھوٹے اور پسماندہ اضلاع کو وائرس سے بچایاجائے غلجو تا ڈبوری 18کلو میٹر روڈ جو کہ 87کروڑ خطیر رقم سے بنے گا اور کزئی کے عوام کے خوشحالی او ر اورکزئی کی ترقی اور تجارت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ممبر صوبائی اسمبلی ضلع اورکزئی سید غزن جمال نے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو کے مقام پر غلجو ٹو ڈبوری روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ریاض،پی ٹی ائی اورکزئی کے صدر سعید اللہ،پی ٹی ائی رہنماء ملک ممتاز،ساسی و سماجی شخصیت حاجی قاسم گل کے علاوہ قبائلی مشران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے یہ ایک حقیقت ہے اس میں کوئی شک نہیں اس وباء کو ہم احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی شکست دے سکتے ہیں ابھی تک اس وباء کا کوئی علاج دریافت نہیں ہواہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے بروقت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے دنیا کے برعکس پاکستان میں کرونا وائرس اتنے تیزی سے نہیں پھیلا انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبائی حکومت او ر ہماری کوشش ہے کہ ہم پسماندہ اضلاع کو اس وائرس کی وباء سے محفوظ رکھیں کیونکہ اگر یہاں پر یہ وباء ائی تو سہولیات کے فقدان کی وجہ سے یہ وباء بہت تیزی سے پھیلی گی اس پر کنٹرول بہت مشکل سے ہوگا انہوں نے کہاکہ غلجو ٹو ڈبوری 18کلو میٹر روڈ 87کروڑ روپے کے خطیر فنڈ سے بنے گا انہوں نے کہاکہ اس جگہ پر ہر وقت لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہیں مگر اس بار بہت منصوبہ بندی کے ساتھ یہ سڑک تعمیر ہوگا جوضلع اورکزئی کی ترقی اور تجارت میں سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ اس سڑک کی تعمیر اور امد رفت سے اورکزئی قبائل میں بھی خوشحالی ائیگی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نبردازما ہونے کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ قبائلی اضلاع کو ترقی کے لحاظ سے دیگر اضلاع کے برا بر لائیں