چارسدہ، خیبر پختونخوا فنکاروں کے 50لاکھ ریلیف فنڈ میں خردبرد کا انکشاف

چارسدہ، خیبر پختونخوا فنکاروں کے 50لاکھ ریلیف فنڈ میں خردبرد کا انکشاف

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)کرونا وائرس سے بے روز گار ہونے والے خیبر پختونخوا کے فنکار وں کے لئے ملک ریاض کی طرف سے 50 لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کا انکشاف۔ آٹھ دس فنکاروں کو معمولی رقم دیکر ٹرخایا گیا۔ پی ٹی وی کے معروف مزاحیہ فنکار سراج اکبر کو صرف 2ہزارروپے دئیے گئے۔ چیف جسٹس اور نیب سمیت اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے معروف فنکاروں جہانگیر عادل، سراج اکبر اور نعیم مخلص نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے سی ای او ملک ریاض نے کرونا وائرس سے بے روزگار ہونے والے خیبر پختونخوا کے فنکاروں کی مشکلات ختم کرنے کیلئے 50لاکھ روپے کا حصوصی ریلیف گرانٹ پی ٹی وی کے مقامی فنکار خالد خٹک کو حوالہ کر کے تمام فنکاروں میں برابر تقسیم کرنے کی ہدایت کی تھی مگر خالد خٹک نے آٹھ دس فنکاروں کو رقم دی جس میں بھی اکثریت غیر مستحق فنکاروں کی تھی جبکہ باقی ماندہ رقم اپنی مرضی سے اپنے لوگوں میں تقسیم کیا۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے فنکارسراج اکبر نے کہا کہ مجھے صرف 2ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے خالد خٹک کی پی ٹی وی پر تاحیات پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ تینوں فنکاروں نے حکومت، چیف جسٹس آف پاکستان، نیب اور دیگر اداروں سے اس حوالے سے انکوائری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ملک ریاض سے بھی اپیل کی کہ خالد خٹک سے ریکوری کرکے مستحق فنکاروں میں تقسیم کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -