ٹاسک فورس ہزارہ کا بجلی کے غیر قانونی استعمال کیخلاف آپریشن

ٹاسک فورس ہزارہ کا بجلی کے غیر قانونی استعمال کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی 4 ڈویژنز کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 110 میٹروں کو چیک کیا گیا،16 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،7 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی