نوشہرہ سٹی گرڈ سے منسلک تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے بحال

نوشہرہ سٹی گرڈ سے منسلک تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے بحال

  

پشاور(سٹی رپورٹر)132 کے وی نوشہرہ سٹی گرڈ سٹیشن کے پاورٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی واقع ہونے کی وجہ سے گیارہ کے وی خیشگی ٹاؤن،خیشگی ایکسپیرس،برہ بانڈہ،نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس،زیارت کاکا صاحب،اوررشکئی فیڈرز سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی تاہم پسکو ماہرین نے متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بحال کردی دی تھی تاہم چونکہ متبادل ذرائع زیادہ لوڈ اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے،اس لئے گیارہ کے وی خیشگی ٹاؤن،خیشگی ایکسپیرس،برہ بانڈہ،نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس،زیارت کاکا صاحب،رشکئی،تحصیل روڈ،خیشگی،ایگریشن سکیم،جیون مل،پی اے ایف2،اباخیل،نوشہرہ کلاں،پیرسباق اورکابل ریور فیڈرز پر صرف چند روز کے لئے بوقت ضرورت عارضی لوڈمنیجمنٹ کی جائے گی،پاورٹرانسفارمر کے نقص کو دورکرنے کے لئے پسکوماہرین ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،اوربہت جلد متاثرہ علاقو ں کو بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر بحال کردی جائے گی،رمضان کے مہینے میں اس غیرمتوقع کوفت کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف پر پسکو معذرت خواہ ہے، متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی اپیل ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -