ٹانک،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کرونا ٹیسٹ مثبت

ٹانک،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کرونا ٹیسٹ مثبت

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالت کے دو کلرک اور ایک سیکورٹی گارڈ کا کرونا وائرس ٹسٹ مثبت آگیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک جہان زیب خان کا کروانا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کے بعد انکے آفس کے دو کلرک محمد یار، ارشد اللہ سمیت ایک سیکورٹی گارڈ قسمت اللہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک ڈاکٹر عالمگیر بیٹنی نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جج سمیت عدالتی عملے کے چار کیس مثبت آنے کے بعد ایک کیس فرنٹئیر کور کے جوان ابرار کا بھی کرونا رزلٹ پازیٹیو آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک کے ائسولیش سنٹر میں داخل کرکے ان کا علاج شروع کردیا ہے، جج سمیت عدالتی عملے کے تین دیگر افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ٹانک کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -