بڑی کاروائی، گودام سے غیر معیاری کھلے تیل کی بڑی کھیپ برآمد، دو افراد گرفتار، گودام سیل

بڑی کاروائی، گودام سے غیر معیاری کھلے تیل کی بڑی کھیپ برآمد، دو افراد ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات سیل پر ملنے والی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ظفراباد میں غیر معیاری تیل کے گودام کو سیل کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی اینٹلجنس کی مدد سے ملاوٹ مافیا اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرہ تنگ کردیا ہے اور یہ کہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک کیخلاف صوبے کے کونے کونے میں کارروائی کا حق رکھتی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی عوام تک محفوظ اور صاف خوراک پہنچانے کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گودام سے غیر معیاری تیل بازار کے مختلف حصوں کو سپلائی کیا جاتا تھا جہاں اشیائے خوردونوش کے مقامات پر تلنے کے کام آتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں لیٹر مضر صحت تیل کو بحق سرکار ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ غیر معیاری تیل کے استعمال سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں جس کا استعمال ممنوع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -