رمضان میں رش کم کرنے کیلئے 4 مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی،وسیم احمد خلیل
پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے لاک ڈان میں نرمی کے بعد رمضان المبارک میں رش کم کرنے کیلئے 4 مختلف مقامات پر افطاری کے بعد (نائٹ شفٹ) خصوصی نفری تعینات کردی جو موبائل وین کے ذریعے پٹرولنگ کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر شہر کے مختلف سیکٹروں یونیورسٹی روڈ جی ٹی روڈ کینٹ اور سٹی میں رمضان المبارک کے دوران خریداری کیلئے آنے والوں کے باعث سڑک پر ٹریفک جام اور دیگر سفری مسائل کو ختم کرنے کے لئے خصوصی نفری تعینات کردی گئی جس کے تحت اہلکار بازاروں میں ڈیوٹیاں انجام دینگے اور رش کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرینگے اسی طرح ٹریفک آفیسرز موبائل وین کے ذریعے افطاری کے بعد پٹرولنگ کرے گی اور رش والے مقامات کی نشاندہی کرکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کلیئر کیا جائیگا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور رمضان المبارک میں رش کم کرنے کیلئے مکمل طور پر چوکس ہے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے باقاعدہ ایک پروگرام ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت پشاور کے کسی بھی بازار میں رش نہیں بننے دیا جائیگا اور اسی طرح گاڑیوں کو بازاروں میں چھوڑنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ خریداروں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بڑی تعداد میں خریداروں نے بازاروں کا رخ کیا تو پھر تیسرے شفٹ کو بھی تعینات کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔