رستم،پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد سیل،بھاری جرمانے
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم کے پیٹرول پمپس پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر کا ایکشن پیٹرولیم مصنوعات کے زائد قمیت فروحت پر متعدد پیٹرول پمپس سیل اور بھاری جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اخباری بیان پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی نے تحصیل رستم میں پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور زیادہ قیمت وصول کرنے اور کم گیج رکھنے پر متعدد پیٹرول پمپس کو سیل کیا جبکہ کئی پیٹرول پمپس کو کم گیج رکھنے اور حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمت میں کمی نہ کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل اے سی گل نواز آفریدی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ کو سیل کیا جائے گا حکومت اور اوگرا ریٹ 82.10 فی لیٹر ہے جس کی سختی سے پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایات جاری کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔