منشیات کے دھندے میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

منشیات کے دھندے میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام کیلئے جاری کریک ڈؤن میں مزید6ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں خاتون منشیات سمگلر بھی شامل ہے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر11 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام سے زائد افیون، ادھا کلو گرام ہیرؤن، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیتفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں خاتون سمیت مزید 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان غلام شبیر ولد محمد،نعیم شیر ولد شریف، طاہر ولد حسین محمود،انعام اللہ ولد عبد اللہ اور داؤد ولد خان محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام افیون، ادھا کلو گرام ہیرؤن، ہزاروں روپے مالیت کی 25گرام آئس اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے لیڈی پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران مسماۃ (س) زوجہ ثابت شاہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -