باجوڑ،اے سی خار فضل رحیم کا مختلف بازاروں کا دورہ

باجوڑ،اے سی خار فضل رحیم کا مختلف بازاروں کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیر پاؤ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خارفضل رحیم نے آج علاقہ پشت اور گردونواح کا دورہ کیا اور وہاں پر لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو موقع پر تحویل میں لیکر ان کے خلاف این ڈی ایم کے پی کے سیکشن 33 کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن میں انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ یہ عوام کی بھلائی کیلئے ہے اور کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات میں انتظامیہ کیساتھ اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -