مغوی بحفاظت بازیاب،دو ملزمان گرفتار

مغوی بحفاظت بازیاب،دو ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈرامائی انداز میں کاروائی کے دوران ذاتی عناد کیلئے اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران پولیس پارٹی سرکلر روڈ پر معمول کی گشت پر موجود تھی کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نہایت تیزی سے نامعلوم مقام کی جانب بڑھنے لگی جس کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی سے مغوی شہری کو بازیاب کرا لیا گیا، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مغوی محمد ابراہیم کو ذاتی رنجش و عناد کی پاداش میں اغوا کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف تھانہ آغہ میر جانی شاہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین سرکلر روڈ پر معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر نہایت تیز رفتاری سے بطرف نامعلوم مقام نہایت تیزی سے جانے لگی جبکہ گاڑی کے اندر سے کسی کے مدد کی خاطر آوازیں بھی آ رہی تھیں جس پر پولیس پارٹی نے گاڑی کا تعاقب شروع کر کے نزدیک ہی گاڑی قابو کرتے ہوئے گاڑی کے اندر سے محمد ابراہیم ولد نزیر محمد سکنہ کوہاٹی گیٹ کو ہاتھ پاؤں بندھے حالت میں برآمد کر کے دو ملزمان عدنان اور حمید پسران محمد حسین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ذاتی عناد و رنجش پر مغوی محمد ابرہیم کو اغوا کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -