تاجر رہنما نعیم میر کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت 11مئی کو ہونے کا امکان

تاجر رہنما نعیم میر کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت 11مئی کو ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے 50ہزا ر روپے جرمانہ عائد کرنے کے خلاف تاجر رہنما نعیم میر کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت 11مئی کو ہونے کا امکان ہے۔اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر اس اپیل میں نعیم میر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کے کاروبار کی بندش کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی تھی،ملکی خزانے میں 15 لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہوں،عدالت نے موقف سنے بغیر درخواست مسترد کی، حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی لیکن جو کاروبار کھولے اس کا میکنزم نہیں بنایا، عدالت نے موقف سنے بغیر فیصلہ دیا،درخواست گزار پر کیا جانے والا جرمانہ کالعدم قراردیا جائے۔
انٹراکورٹ اپیل