اے سی ٹل کا مختلف بازاروں پر چھاپے

اے سی ٹل کا مختلف بازاروں پر چھاپے

  

ہنگو(بیورورپورٹ)اے سی ٹل کا سنیکس پروڈکشن پلانٹ پر چھاپہ، پلانٹ کے دو کارکنان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی، تحصیل دار ٹل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ٹل بازار او ر دیگر مقامات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی نے چپس اور سنیکس پروڈکشن پلانٹ پر چھاپہ مارا جہاں مذکورہ پلانٹ کی صفائی کا نظام انتہائی خراب ہونے پروڈکشن پلانٹ کے دو کارکنوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دئیے جن کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تھت مقدمات درج کر لئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل مجاہد علی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء بنانے والوں کے خلاف آپریشن تیزکردیاگیاہے۔انسانی صحت اور بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کوہرگزنہیں دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -