خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ مراکز اورہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انہوں نے چار روز سے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعا کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

کورونا کی تصدیق

مزید :

صفحہ اول -