کورونا سے متاثر ہ صحافی اپنے آپکو اکیلانہ سمجھیں، حکومت انکے ساتھ ہے: اجمل وزیر

  کورونا سے متاثر ہ صحافی اپنے آپکو اکیلانہ سمجھیں، حکومت انکے ساتھ ہے: اجمل ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے متاثرہ صحافیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی،صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اور عوام میں کورونا کے خلاف آگہی پیدا کرتے ہیں صحافی اپنے آپکو اکیلا نہ سمجھیں حکومت انکے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے کورونا سے متاثرہ صحافیوں کے لیے امدادی پیکج پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی اور فنانس سیکرٹری عزیز بونیری کے حوالہ کرنے کے موقع پر کیا۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوام میں آگہی پیدا کی میڈیا کے تعاون کے بغیر کسی بھی مشکل حالات کا مقابلہ ناممکن ہے۔ اجمل وزیر نے کورونا کے خلاف عوام میں اگہی پیدا کرنے پر صحافیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشاور کے متاثرہ صحافیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کورونا کے خلاف عوام میں آگہی پیدا کی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کورونا کے متاثرہ صحافیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائیگی۔ اجمل وزیر نے کہا کہ ڈاکٹروں اور سیکورٹی اداروں کیساتھ ساتھ صحافی بھی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے صحافیوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان بھی مہیا کیا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ اجمل وزیر نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا سلسلہ مزید تیز کرکے کورونا کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ میڈیا عوام میں آگہی پیدا کرے کہ وہ کچھ دنوں کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ یہ بیماری خود کسی کے پیچھے نہیں آتی جب تک کوئی بندہ خود باہر جاکر اسے اپنے گھر لیکرنہیں آتا

مزید :

صفحہ اول -