یوفون نے 9.99 روپے میں ہائبرڈ آفر متعارف کرادی

یوفون نے 9.99 روپے میں ہائبرڈ آفر متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر نے کنکٹویٹی کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے نہایت کم قیمت کی بہترین آفر متعارف کرادی ہے۔ اس حوالے سے پری پیڈ صارفین پورا دن یوفون اور پی ٹی سی ایل کے تمام نمبروں پر 500منٹس کے ذریعے بذریعہ کالز رابطے میں رہ سکتے ہیں جبکہ وہ فیس بک پر 500 MBs کو تصاویر، ویڈیوز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اور میسنجر کے ذریعے چیٹ بھی کی جاسکتی ہے۔ یہ آفر صرف 9.99 روپے میں دستیاب ہے۔ اسے فعال کرنے کے لئے صارفین *6060#ڈائل کرسکتے ہیں اور یہ آفر آدھی رات تک جاری رہے گی۔ اس وقت کے دوران صارفین کو لامحدود کالز اور فیس بک ڈیٹا استعمال کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے کم قیمت آفر ہے جس میں آپ ہر وقت رابطے میں رہ سکیں گے۔ ملک میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ سے ہر شخص کی کنکٹویٹی کی ضروریات بڑھ گئی ہیں۔