لاڑکانہ، ذخیرہ کی گئی گندم کی 90ہزار بوریاں برآمد

لاڑکانہ، ذخیرہ کی گئی گندم کی 90ہزار بوریاں برآمد

  

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں محکمہ خوراک نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ گوداموں پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی 90 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ ریجن کی سربراہی میں کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق باڈہ کے علاقہ ٹاٹڑی پر چھاپہ مار کر زخیرہ کی گئی 10 ہزار بوری اور گنجی کے علاقے میں بھی چھاپہ مار کر خودساختہ خریداری سینٹر پر سے 30 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں۔ مذکورہ علاقے کے جونیجا رائس مل اور گریلو کے راجپوت رائس مل میں 50 ہزار گندم بوری برآمد کر لی گئیں جو سرکاری گوداموں میں شفٹ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 90 ہزار بوری برآمد کی گئی ہیں جس کی مالیت 30 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -