پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹ کی خریداری نہ ہوسکی

پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹ کی خریداری نہ ہوسکی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کی نااہلی اور غفلت کے سبب رواں برس 23 سو سے زیادہ بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی حفاظت کیلئے 30 کروڑ کی رقم 2 ہزار جیکٹس کی خریداری کے لیے مختص کی گئی، مگر روایتی سستی آڑے آگئی، بروقت اقدامات ہوئے نہ پری کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں کے سیمپلز پاس ہوئے، تاخیر ہونے پر دوبارہ سے سیمپلنگ بھی نہیں کروائی جاسکی، یہی نہیں اورنج لائن ٹرین کی سکیورٹی کی مد میں ملنے والی رقم سے ایس پی یو کے لیے 315 بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری بھی موخر ہو گئی۔واضح رہے کہ29 مئی 2019 میں پنجاب پولیس نے سکیورٹی اور ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔وقت گزرنے اور مالی سال کے اختتام پر پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ حفاظتی جیکٹس اگلے سال سہی اس سال مختص رقم سے اسلحہ خریدا جائے گا۔

، پولیس کے پاس 15 ہزار بلٹ پروف جیکٹس کے باوجود کئی علاقوں میں جیکٹس کی قلت کاسامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -