وفاق سے پنگا لیتے ہو،گورنرسندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا

وفاق سے پنگا لیتے ہو،گورنرسندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا

  

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات لگادئیے ہیں۔ سندھ کابینہ نے 27 اپریل کو کورونا ریلیف آرڈیننس منظوری کیلئے گورنر کو بھیجا تھا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراضات لگاکر مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ بجلی و گیس کے بلوں میں رعایت وفاقی حکومت کے دائرے اختیار میں ہے اور وفاقی حکومت اس ضمن میں پہلے ہی اقدامات لے رہی ہے۔

آرڈیننس مسترد

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -