فیصل آباد میں ڈاکو راج قائم،ایک ہی روز میں 39سے زائد وارداتیں

فیصل آباد میں ڈاکو راج قائم،ایک ہی روز میں 39سے زائد وارداتیں

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی 39وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 15لاکھ روپے سے زائد نقدی وطلائی زیورات‘ ایک کار‘7موٹر سائیکل‘لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ دو درجن سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران ایک واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈولفن فورس کے اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ 76گ۔ ب میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈیوٹی ختم کر کے گھر جاتے ڈولفن فورس کے اہلکار عثمان گجر کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اسی طرح شاہد سے پندرہ لاکھ روپے کی نقدی‘عامر سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی‘ صادق حسین سے دولاکھ پچیس ہزار روپے کی نقدی‘توقیر سے ایک لاکھ 30ہزار روپے کے پرائز بانڈ‘18ہزار سے زائد نقدی‘شفیق کی دکان سے 85ہزار‘ فاروق سے پچاس ہزار‘موبائل‘ اکرم سے 35ہزار‘ موٹر سائیکل‘ عثمان‘ ریاض‘ شاہ زیب‘غضنفر‘ یاسر‘ بابر‘ جاوید‘ عبدالجبار‘ محمد حسین‘ بلال‘ معظم‘ محبوب‘ احد‘ راشد‘داؤد‘ عمر‘ فیاض‘ اکرم‘ناصر‘ سلطان‘ رشید اور رفیق سے نقدی‘ موبائل فونز‘ عامر سے کار اور حسن سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ محمد عمیر اور عبدالرحمان کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘حافظ کامران ظفر اور علی افتخار کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -