فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، 2زخمی ڈاکو گرفتار، تیسرا فرار ہونے میں کامیاب

فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، 2زخمی ڈاکو گرفتار، تیسرا فرار ہونے میں کامیاب

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)منصور آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ڈاکو پولیس کی بزدلی کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بتایاگیاہے کہ تین ڈاکوؤں نے جھمرہ روڈ پر چنگ چی رکشہ والے کو لوٹ کرتیز رفتاری سے فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شک پڑنے پر ملزموں کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ پر2 ڈاکو زخمی ہوکر گرپڑے جبکہ تیسرا ڈاکواہلکاروں کی بزدلی کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا کیونکہ ہیوی موٹرسائیکلیں ہونے کے باوجود گولی لگنے کے ڈر سے کسی نے اسے پکڑنے کی کوشش نہیں۔جبکہ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ملزمان کی شناخت ڈھڈی والا کے رہائشی ارسلان اصغر اورسلیم کے نام سے ظاہر کی گئی ہے ملزم ارسلان اصغر قبل ازیں بھی ڈکیتی، راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے مختلف 16مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

دو ڈاکو گرفتار

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -