آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

  

اسلام آبا (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی49100کیوسک اور اخراج 75000 کیوسک، دریائے کابل میں پانی کی آمد 50900کیوسک اور اخراج 50900 ہے۔

کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد55800کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد28700کیوسک اور اخراج16000 کیوسک۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1476.79 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.307 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.137 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.131 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -