صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف فنکار 3 ماہ علالت کے بعد انتقال کر گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف فنکار 3 ماہ علالت کے بعد انتقال کر گئے
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف فنکار 3 ماہ علالت کے بعد انتقال کر گئے

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ چولستانی فنکارکرشن لال بھیل 3 ماہ علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

کرشن لال بھیل 3 ماہ سے علیل تھے اور نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ کرشن لال بھیل نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہیں دنیا کی 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔کرشن لال بھیل کے شاگرد جمیل لال بھیل کا کہنا ہے کہ کرشن لال بھیل غربت کی جنگ لڑتے لڑتے چل بسے۔ کسی بھی حکومتی نمائندے نے تعاون نہیں کیا یہاں تک کہ ان کی کسی نے عیادت تک نہیں کی۔

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -