چیئرمین نیب کا گندم چوری کی تحقیقات کا حکم، نیب سکھر کو ذمہ داری سونپ دی

چیئرمین نیب کا گندم چوری کی تحقیقات کا حکم، نیب سکھر کو ذمہ داری سونپ دی
چیئرمین نیب کا گندم چوری کی تحقیقات کا حکم، نیب سکھر کو ذمہ داری سونپ دی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر کو محکمہ خوراک سندھ کے 2 مقدمات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے جائیں۔

واضح رہے سندھ حکومت نے گندم چوری  سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور چیف سیکریٹری نے گندم خورد برد سے متعلق لکھا تھا کہ محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بوریوں کی خورد برد ہوئی جس سے 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار گندم کی بوریاں خورد برد ہوئیں۔ یہ تعداد محکمہ خوراک کراچی کے گودام کے علاوہ ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -