پنجاب میں آٹا کتنا مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

پنجاب میں آٹا کتنا مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ شہریوں کیلئے پریشان کن ...
پنجاب میں آٹا کتنا مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لا ئن )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین عاصم رضا، عبدالرو¿ف مختار اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرو¿ف مختار کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا جا رہا ہے، فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت نہیں دی جا رہی اور فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا اضافہ ہو گا، حکومت فلور ملز کو گندم خریداری کی اجازت دے ورنہ آٹے کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

قومی -