ایران میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں

ایران میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں
ایران میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں

  

تہران(ڈیل پاکستان آن لائنز)شمالی ایران میں خوفناک زلزلے کے دوران ہونے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹر ز ک نے ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالےسے بتایا ہے کہ  زلزلہ شمالی ایران کے صوبہ مزنداران کے شہر دماوند میں آیا۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس  کیے گئے جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جھٹکوں کے باعث لوگوں نے رات کا باقی حصہ گھروں سے باہر خوف میں گزارا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک اکیس سالہ لڑکی اور ایک ساٹھ سالہ بزرگ شامل ہیں۔

حکام نے زلزلے کے باعث گھروں سے باہر موجود لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے سماجی دوری کے ضوابط پر عملدرآمد کی اپیل کرتے رہے۔ 

خیال رہے ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ تین ہزار ایک سو پینتیس افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ چھ ہزار چار سو چھیاسی افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -