پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ لیکن ہاکی فیڈریشن کب کھلے گی؟ خبرآگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ لیکن ہاکی فیڈریشن کب ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ لیکن ہاکی فیڈریشن کب کھلے گی؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں معاملات کو چلانے کیلئے صرف ضروری  سٹاف کو طلب کیا جائے گا جبکہ   پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنا کر تمام دفاتر 11 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پی سی بی دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاون کے بتدریج خاتمے کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام تر حفاظتی اقدامات پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  ابتدائی مرحلے میں معاملات کو چلانے کیلئے صرف ضروری اسٹاف کو طلب کیا جائے گا۔

ادھر پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے اور تمام کمروں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام سٹاف کے لیے بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق ماسک، ہینڈ سینٹائیزرز اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ تھرمامیٹر کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ تمام حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلہ رکھنے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -