برطانوی شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن امریکہ میں کہاں مقیم اور کس حال میں ہیں؟ خبرآگئی

برطانوی شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن ...
برطانوی شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن امریکہ میں کہاں مقیم اور کس حال میں ہیں؟ خبرآگئی

  

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کیلی فورنیا کے انتہائی پوش علاقے بیورلے ہلز میں واقع ہالی وڈ اداکار اور پروڈیوسر ٹائلر پیری کے محل نما گھر میں رہائش اختیار کرلی ہے اور اسی گھر میں ننھے آرچی کی پہلی سالگرہ بھی منائی گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق اس محل کا بندوبست شہزادہ ہیری اور پروڈیوسر ٹائلر پیری کی مشترکہ دوست اوپرا وینفرے نے کیا ہے۔ اس محل نما گھر کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے جب کہ یہ گھر 22 ایکٹر پر محیط اور 8 کمروں پر مشتمل ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ مینشن بیورلے ہلز کی دلفریب پہاڑی پر واقع ہے اور اطراف کے تمام مینشنز کی بھی خصوصی حفاظت کی جاتی ہے۔ ہیری اور میگھن مارچ سے اسی گھر میں مقیم ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری یا میگھن مارکل کو اس سے پہلے کبھی بھی ٹائلر پیری کے ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا اور اداکار کا شہزادے سے تعلق اوپرا وینفرے نے قائم کیا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

برطانیہ -