سعود ی عرب میں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں ؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے

سعود ی عرب میں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں ؟ اعدادو شمار ...
سعود ی عرب میں کتنے پاکستانی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں ؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 150 پاکستانی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 30 جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سعودی حکومت ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاک ڈاون سمیت متعدد اقدامات کر رہی ہے اور اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح زیادہ نہیں ہے، لیکن اندازہ ہے کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں اس وبا کا نقطہ عروج ہوگا اور ہم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سعودی ہم منصب کو بذریعہ خط بھی شکریہ ادا کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس ہوتا ہے جس میں پورے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ تمام فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں، صوبوں کو آرا دینے کا حق ہے اور ہم ان کی آرا کو اہمیت دیتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -